دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم سے متعلق عملدرآمد کمیٹی کا دوسرا اجلاس (کل) ہو گا

جمعرات 19 جولائی 2018 18:31

دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم سے متعلق عملدرآمد کمیٹی کا دوسرا اجلاس (کل) ہو گا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم سے متعلق عملدرآمد کمیٹی کا دوسرا اجلاس (کل) جمعہ کو ہو گا۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے سربراہ چیئرمن واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلا س میں دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے عملدرآمد کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں