بھارت دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہے،
نئی دہلی میں ’فری بلوچستان دفتر ‘ کا قیام پاکستان کے خلاف بھارت کے ناپاک عزائم کی عکاسی ہے،کلبھوشن یادیو بارے پاکستان کا کیس مضبوط ہے ، بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے شواہد اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کے ساتھ شیئر کریںگے،اقوام متحدہ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے ہیومن رائٹس کونسل کی رپورٹ کی توثیق پاکستانی خارجہ پالیسی کی سب سے بڑی کامیابی ہے، عام انتخابات وقت پر ہوںگے، ترجمان دفتر خارجہ
جمعرات 19 جولائی 2018 18:48
(جاری ہے)
بھارتی میزائل پروگرام سے خطے امن و استحکام کو خطرات ہیں جبکہ نئی دہلی کی دفاعی تیاریوں سے خطے میں اسلحے کی نئی دوڑ شروع ہوگی۔
پاکستان اپنے دفاع کیلئے مکمل تیار ہے۔جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے بھارتی جاسوس کلبھوش یادیو کیس سے متعلق ایک سوال کا تفصیلی جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کلبھوش کا کیس خود عالمی عدالت انصاف لے گیا،پہلے بھارت کو جواب دینے کا موقع دیا گیا۔اس کے بعد پاکستان نے جواب الجواب جمع کرایا۔رواں ماہ پاکستان نے بھارت جواب الجواب کا حتمی جمع کرا یا ہے۔تاہم ہمارے تمام الزامات کا کوئی جواب نہیں سکا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نہیں بتا سکا کہ کلبھوشن کے پاس حسین مبارک نام سے پاسپورٹ کہاں سے آیا ، اگر وہ پاسپورٹ جعلی تھا تو کلبھوشن نے اس پر17 مرتبہ سفر کیسے کیا ۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے نئی دہلی میں حال ہی میں’فری بلوچستان ہاوس‘کے افتتاح ست متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بھارت پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کے زمہ دار رکن کی حیثیت سے دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہے۔اس قسم کے دفاتر کھولنا پاکستان کیخلاف بھارت کے باپاک عزائم کی عکاسی کرتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں بھارتی مداخلت ایک حقیقت ہے،کلبھوش یادیو کاکیس پاکستان کیخلاف جاسوسی اور دہشت گردی کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سرگرمیاں بین الاقوامی قوانین کے منافی اور خطے کے امن و استحکام کیلئے خطرہ ہیں۔ترجمان نے بھارت میں یورینیم کی چوری کی اطلاعات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم توقع رکھتے ہیں عالمی برادری سیاسی اور تجارتی مفادات کو پس پشت ڈالتے ہوئے نیوکلیئر سیکورٹی سے متعلق تحفظات دور کرنے کیلئے اقدامات کریگی۔کشمیر سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے ہیومن رائٹس کونسل کی رپورٹ کی توثیق پاکستانی خارجہ پالیسی کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ہالینڈ میں کارٹون مقابلے سے متعلق ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے اس لسلے میں تمام سطح پر احتجاج کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون نے ڈث مصنف کیخلاف مسلم ممالک کی جانب سے مشترکہ کارروائی کی غرض سے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ایک خط بھیج دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پہلے ہی پاکستان میں ہالینڈ کے سفیر کو طلب کر کے احتجاج ریکاراد کرایا ہے جبکہ یورپین یونین کے سفیر کو بھی اپنی تشویش کا آغاہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے پر زمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔افغانستان سے متعلق ایک سوال کا جاوب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ افغانستان میں تنازعہ کا فوجی حل ناکام ہو چکا ہے اس سے سے افغان عوام کے مصائب میں کمی کے بجائے اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پالیسی میں تبدیلی،تمام فریقوں کی جانب سے تشدد سے کنارہ کشی اور مصالحت سے ہی افغان عوام کی تکالیف کا ازالہ کیا جا سکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
تحریک انصاف کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر بھی اعتراضات عائد
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کے خلاف کیس ججز کمیٹی کو واپس بھجوادیئے، سماعت غیر ..
عمران خان کی رہائی کسی ڈیل کا حصہ نہیں ہوگی، علی محمد خان
معروف ادیب افسانہ نگاراے حمید کی برسی 29 اپریل کو منائی جائے گی
فلم انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..
مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ، پاکستان نے ہمیشہ کشمیراور فلسطین کے مسئلہ کو ہر فورم کر اجاگر کیا ..
اہل پاکستان کے دل و دماغ میں کشمیر خون کی طرح شامل ہے،غلام مصطفی شاہ
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر دونوں ملکوں کا 28 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری
پاکستان میں ساری سیاسی جماعتوں میں اتحاد واتفاق پیدا کرنا ہوگا،ظاہر لطیف سلہریا
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے وفاق اور صوبوں میں گہرا تعاون اور تعلق کو پذیرائی دینے کی ضرورت ہے.شہبازشریف
-
معاشی استحکام کے لئے وفاق اور صوبوں کےمابین قریبی تعلق اور ہم آہنگی بہت اہم ہے، کسی بھی صوبے اور عوام کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سندھ کابینہ کے ارکان سے گفتگو
-
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کے خلاف کیس ججز کمیٹی کو واپس بھجوادیئے، سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی
-
ملک بھر سے حج پروازیں 9 مئی سے شروع ہونگی،ترجمان وزارت مذہبی امور
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردارعلی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ سیاحت کا پہلا اجلاس
-
بہاولنگر ،وزیر اعلیٰ پنجاب کے یوتھ بائیکس پروگرام کا آغاز ہوگیا
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ رائل چیلنجرز بنگلورو اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
سرگودھایونیورسٹی میں 20ویں سالانہ سپورٹس گالا اور 45 ویں آل پاکستان فٹ بال چیمپئن شپ کی سرگرمیاں شروع ہوگئیں
-
ایف آئی اے کی مختلف کارروائیوں میں 2 انسانی سمگلرز گرفتار
-
رائیونڈ میں سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
-
فواد چودھری کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کی درخواست دو رکنی بنچ کو ارسال