الیکشن کمیشن کی انتخابات میں رائے دہندگان کی شمولیت یقینی بنانے کیلئے نادرا کو شناختی کارڈ کے اجراء کی ہدایت

جمعرات 19 جولائی 2018 18:48

الیکشن کمیشن کی انتخابات میں رائے دہندگان کی شمولیت یقینی بنانے کیلئے نادرا کو شناختی کارڈ کے اجراء کی ہدایت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن 2018 میں رائے دہندگان کی شمولیت کو یقینی بنانے کیلئے نادرا کو شناختی کارڈ کے اجراء اور بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔

(جاری ہے)

نادرا کو جاری ایک مراسلے میں ہدایات کی گئیں ہیں کہ جن شہریوں نے گمشدہ کارڈ کی فراہمی کیلئے درخواستیں دی ہیں اٴْن درخواستوں پر عمل درآمد کوفوری طور یقینی بنایا جائے اور انھیں بلا تعطل/بلا تاخیر کے فوری طور پر شناختی کارڈ جاری کیے جائیں۔

اِس کے علاوہ ایسے شہری جنہوں نے شناختی کارڈ میں تبدیلی کی درخواست دی ہے اٴْن کے شناختی کارڈ ضبط نہ کئے جائیں جب تک کہ اٴْن کو نیا شناختی کارڈ جاری نہ ہو جائے۔اِس بات کے قطع نظر کے شناختی کارڈ کی تبدیلی یا گمشدگی کی درخواستیں نارمل یا ارجنٹ کیٹیگری میں موصول ہوئی ہوں اٴْن کی فوری کارروائی اور اجراء کو 24 جولائی تک یقینی بنایا جائے ۔واضح رہے کہ پولنگ کے دن رائے دہیندگان کے پاس اصل شناختی کارڈ کا ہونا لازمی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں