عام انتخابات کی انتخابی مہم 23 اور 24 جولائی کی درمیانی شب کو ختم ہو جائے گی، الیکشن کمیشن

جمعرات 19 جولائی 2018 19:06

عام انتخابات کی انتخابی مہم 23 اور 24 جولائی کی درمیانی شب کو ختم ہو جائے گی، الیکشن کمیشن
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کی انتخابی مہم 23 اور 24 جولائی کی درمیانی شب کو ختم ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے حکام کے مطابق پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو بھی انتخابی مہم کے اشتہارات کی نشر و اشاعت اور سیاسی مہم پر مبنی تحریری مواد کی روک تھام اور کسی مخصوص سیاسی جماعت یا امیدوار کی جانب سے دوسرے انتخابی امیدوار کی حمایت یا اس کو برا بھلا کہنے کو اس عرصہ کے دوران اجتناب کرنا ہو گا۔

الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ انتخابی ایکٹ 2017ء کے سیکشن 182 کے تحت کسی بھی شخص کو کسی انتخابی حلقہ میں الیکشن سے 48 گھنٹے قبل کسی جلسے میں شرکت یا کوئی جلسہ جلوس کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ انتخابی قوانین کی خلاف ورزی پر دو سال تک قید کی سزا اور ایک لاکھ روپے تک جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں