مریم نواز کی سہالہ ریسٹ ہائوس میں ممکنہ منتقلی ،ْ ڈیوٹی کیلئے لیڈی ڈاکٹرز اور طبی عملہ کو حکم نامہ جاری

جمعرات 19 جولائی 2018 19:09

مریم نواز کی سہالہ ریسٹ ہائوس میں ممکنہ منتقلی ،ْ ڈیوٹی کیلئے لیڈی ڈاکٹرز اور طبی عملہ کو حکم نامہ جاری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی سہالہ ریسٹ ہاؤس میں ممکنہ منتقلی کے پیشِ نظر وہاں ڈیوٹی کیلئے لیڈی ڈاکٹرز اور طبی عملہ کو حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مریم نواز کو سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کئے جانے کا امکان ہے ،ْسہالہ ریسٹ ہاؤس میں تعیناتی کیلئے لیڈی ڈاکٹرز اور طبی عملہ کو حکمنامہ جاری کر دیا گیا ہے ،ْسرکاری ہسپتال نے لیڈی ڈاکٹرز اور طبی عملے کی فراہمی پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق سہالہ ریسٹ ہاؤس میں ڈیوٹی کرنے والے ہسپتال عملے کا ڈیوٹی روسٹر تیار کر لیا گیا ہے ،ْ ابتدائی طور پر ڈاکٹرز اور نرسز کا ایک ہفتے کیلئے روسٹر تیار کیا گیا ہے۔سہالہ ریسٹ ہاؤس میں 10 لیڈی ڈاکٹرز تین شفٹوں میں چوبیس گھنٹے ڈیوٹی کریں گی ،ْ تین خاتون نرسز بھی تین شفٹوں میں چوبیس گھنٹے ڈیوٹی کریں گی۔ذرائع کے مطابق سرکاری ہسپتال کی ایمبولینس 24 گھنٹے سہالہ ریسٹ ہاؤس میں موجود رہے گی۔ لیڈی ڈاکٹرز اور نرسز فراہمی کیلئے وزارتِ داخلہ اور کیڈ نے ہسپتال سے رابطہ کیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں