گستاخانہ خاکے، ہالینڈ اور یورپی یونین کی سفیروں کی طلبی ، پاکستان وزارت خارجہ کا شدید احتجاج

جمعرات 19 جولائی 2018 19:48

گستاخانہ خاکے، ہالینڈ اور یورپی یونین کی سفیروں کی طلبی ، پاکستان وزارت خارجہ کا شدید احتجاج
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) گستاخانہ خاکوں سے متعلق وزارت خارجہ نے ہالینڈ اور یورپی یونین کے سفیروں کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا وزارت خارجہ نے ان پر واضح کیا کہ پاکستان کسی بھی صورت ایسی گستاخانہ حرکت کبھی برداشت نہیں کرسکتا اور نہ ہی ہم سے توقع رکھی جائے کہ ہم ایسی گستاخی کو برداشت کرسکتے ہیں، دوسری جانب نگران وزیر خارجہ نے سیکرٹری جنرل او آئی سی کو ایک خط بھی لکھا ہے جس میں خاکوں کے مسئلے پر سخت ترین اقدامات کی سفارشات بھی کی گئی ہے نگران وزیر خارجہ نے خط میں کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں سے ہماری برداشت کا امتحان لیا گیا ہے اور یاد رکھا جائے کسی بھی فورم پر ایسی حرکت کرنے والوں کے دل شکنی کی جائے گی اور ہر فورم پر اپنا احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں