باوردی افسر کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کرنا غیر آئینی اقدام ہے،نیئر بخاری

جمعرات 19 جولائی 2018 19:48

باوردی افسر کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کرنا غیر آئینی اقدام ہے،نیئر بخاری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سینئر رہنما اور سابق چیئرمین سینٹ نیئر بخاری نے رینجرز کو مجسٹریٹ کے اختیارات دینے کے مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک باوردی افسر کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کرنا غیر آئینی اقدام ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان آئین پر عمل کریں اور ایسے احکامات جاری نہ کرے جس سے عام شہری کے حقوق ضبط ہونے کی راہ ہموار ہو رینجرز کی ذمدداری امن و امان برقرار رکھنا ہے فیصلے کرنا نہیں مجسٹریٹ کے اختیارات پریذائڈنگ افسر کے پاس ہونے چاہیے باوردی افسر کے پاس نہیں آئین پر عمل کرکے انتخابی عمل کو شفاف بنانے کیلئے اقدامات کرنے چاہیے اور رینجرز کو اختیارات دینے کا مقصد الیکشن کے روز عام شہریوں کے حقوق صلب کرنے کے مترادف ہیں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں