چیئرمین سینٹ سٹینڈنگ کمیٹی برائے سول ایوی ایشن کا پی آئی اے کی سکردو جانے والی پرواز کوتفریحی ائرسفاری بنانے اور اپنے دوست احباب کو برف پوش چوٹیوں کی سیر کرانے کا سخت نوٹس

ْمشاہد اللہ خان نے ڈی جی سول ایوی ایشن کے اس اقدام کو غیر قانونی اور غیر اخلاقی حرکت قرار دیدیا ،قومی ادارے کو نقصان اور سکردو میں اسلام آباد آنے والے مسافروں کو گھنٹوں انتظار کی کوفت برداشت کرنے پر افسوس کا اظہار

جمعرات 19 جولائی 2018 19:59

چیئرمین سینٹ سٹینڈنگ کمیٹی برائے سول ایوی ایشن کا پی آئی اے کی سکردو جانے والی پرواز کوتفریحی ائرسفاری بنانے اور اپنے دوست احباب کو برف پوش چوٹیوں کی سیر کرانے کا سخت نوٹس
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) سینیٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے سول ایوی ایشن کے چیئرمین سینیٹر مشاہد اللہ خان نے دو دن قبل پی آئی اے کی سکردو جانے والی پرواز کو ڈی جی سول ایوی ایشن کی طرف سے تفریحی ائرسفاری بنانے اور اپنے دوست احباب کو برف پوش چوٹیوں کی سیر کرانے کا سخت نوٹس لیا ہے،چیئرمین کمیٹی نے ایک ذمہ دار افسر کی جانب سے غیر قانونی اور غیر اخلاقی حرکت سے قومی ادارے کو نقصان اور سکردو میں اسلام آباد آنے والے مسافروں کو گھنٹوں انتظار کی کوفت برداشت کرنے پر افسوس کا اظہار کیا اوراس ضمن میں سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن اور پی آئی اے کے اعلیٰ حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ سکردو جانے والی فلائٹ کو ڈی جی سول ایوی ایشن نے ذاتی تفریح کیلئے استعمال کیا،اس سے نہ صرف پی آئی اے کے طیارے کو اضافی پرواز کرنے نقصان ہوا بلکہ سکردو ائیرپورٹ پر غیر ملکی سفارت کاروں سمیت خواتین مسافروں کی بڑی تعداد پریشانی میں انتظار کرتی رہی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں