جس شخص کے ہاں آئین وقانون کا احترام نہیں وہ قوم کے سامنے قانون کی تشریح کر رہا ہے،فواد چوہدری

جمعرات 19 جولائی 2018 20:21

جس شخص کے ہاں آئین وقانون کا احترام نہیں وہ قوم کے سامنے قانون کی تشریح کر رہا ہے،فواد چوہدری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ باعث تعجب ہے جس شخص کے ہاں آئین وقانون کا احترام نہیں وہ قوم کے سامنے قانون کی تشریح کر رہا ہے،قوم کو خوب یاد ہے کہ پرویز رشید بدنام زمانہ ڈان لیکس کے مرکزی کردار ہیں۔

(جاری ہے)

لیگی رہنما وسینئر پرویز رشید کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ آئین افواج پاکستان اور عدلیہ کے خلاف زہر افشانیوں کو قابل گرفت جرم قرار دیتا ہے۔

پرویزرشید ڈان اخبار کے ساتھ ملکر افواج پاکسان کے خلاف زہر افشانی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں۔آج وہ قوم کو جیل مینوئل سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ نوازشریف کی طرح پرویز رشید کو بھی غلط فہمی ہے کہ قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے میں کامیاب ہوجائیں گے مگر وہ سمجھ لیں کہ اداروں پر حملوں سے پہلے مشکلات کم ہوئیں نہ آئندہ ہوں گی اور25جولائی کو وہ دیکھ لیں گے کون سیلکٹ ہوتا آرہا ہے اور الیکشن کسے کہتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں