ہالینڈ کے سفیر آر ڈی اوس براکن کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام مخالف کارٹون مقابلے پر شدید احتجاج ریکارڈ کروایا گیا ہے،یورپی یونین کے سفیر جین فرانسسکو کوٹین کو طلب کرکے تشویش کا اظہار کیا گیا، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل

جمعرات 19 جولائی 2018 20:21

ہالینڈ کے سفیر آر ڈی اوس براکن کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان میں تعینات ہالینڈ کی سفیر آرڈی اوس براکن کو دفترخارجہ طلب کرکے اسلام مخالف کارٹون مقابلے پر شدید احتجاج ریکارڈ کروایا گیا ہے ،جبکہ یورپی یونین کے سفیر جین فرانسسکو کوٹین کو طلب کرکے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ اس معاملے میں ناصرف پاکستان میں بلکہ دنیا بھر میں کارٹون مقابلے پر احتجاج کیلئے پاکستانی سفارتخانوں نے بھرپور اقدامات کیے ہیں۔

پاکستان نے ڈچ سفیر کو واضع کردیا ہے کہ کارٹون مقابلے عالمی سطح پر مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے اور اشتعال پھیلانے کا باعث بنیں گے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اس سلسلے میں وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون نے اوآئی سی کے سیکرٹری جنرل کو خط لکھا ہے اور اس معاملے میں او آئی سی کا اجلا س بلانے کی تجویز پیش کرنے کے علاوہ مسلمان ممالک کے سفیروں کواپنے سفارتخانے میں احتجاج کرنے کے بار ے میں تجویز زیر غور ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ شمیم محمود، نامہ نگار

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں