سندھ کوئی پیر پگاڑا کا حجرہ نہیں جس کو تقسیم کیا جائے،سعید غنی

پیر پگاڑا سندھ کی نمک حلالی کریں اور ایسے ایجنڈا سے دور رہیں جس سے سند ھ کی تقسیم ہو،رہنما پیپلز پارٹی

جمعرات جولائی 21:14

سندھ کوئی پیر پگاڑا کا حجرہ نہیں جس کو تقسیم کیا جائے،سعید غنی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جولائی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے جی ڈی اے کے رہنما پیر صدر الدین راشدی کی طرف سے سندھ کی انتظامیہ یونٹ میں تقسیم پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کوئی پیر پگاڑا کا حجرہ نہیں جس کو تقسیم کیا جائے۔ کراچی سے لے کر کمو شہید تک سندھ ایک ہے اور ایک ہی رہے گا۔ سعید غنی نے کہا کہ سندھ دشمن جی ڈی اے کے تھیلے سے بلی باہر آگئی ہے۔

(جاری ہے)

صدرالدین راشدی کے بیان سے جی ڈی اے کے عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ حافظ ایاز پلیجوالگ انتظامی یونٹ کی تشریح کریں کہ الگ انتظامی یونٹ کا مقصد کیا لیا جائے۔ سعید غنی نے کہا کہ پیر پگاڑا سندھ کی نمک حلالی کریں اور ایسے ایجنڈا سے دور رہیں جس سے سند ھ کی تقسیم ہو۔ انہوں نے کہا کہ عوام جی ڈی اے والوں کی شکلیں پہچان لیں اور انہیں 25جولائی کو شکست دے کر رسوا کریں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments