سی آئی اے پولیس کی کا رروائی ، ڈکیتی کی واردات میں ملوث چار رکنی گر وہ گرفتار

لوٹا ہوا تمام مال 10لاکھ39ہزار500روپے ،موبائل فون اور موٹرسائیکل 125 اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد

جمعرات 19 جولائی 2018 22:04

سی آئی اے پولیس کی کا رروائی ، ڈکیتی کی واردات میں ملوث چار رکنی گر وہ گرفتار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) سی آئی اے پولیس کی کا رروائی ، ڈکیتی کی واردات میں ملوث چار رکنی گر وہ گرفتار ، ملزمان کے قبضہ سے لوٹا ہوا تمام مال 10لاکھ39ہزار500روپے ،موبائل فون اور موٹرسائیکل 125 اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا۔سی آئی اے پولیس کے اے ایس آئی ذوالفقار نے اپنی ٹیم کے ساتھ تھانہ کورال کے علاقہ کھنہ پل لہتراڑ روڈ میں ٹیلی نار فرنچائز میں تین ماہ قبل ہونے والی ڈکیتی کا سراغ لگاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔

چاروں ملزمان کا تعلق اسلام آباد سے ہی ہے ،ملزمان میں طیب حسین ساکن بھنڈر سہالہ اسلام آباد،دائود شبیر ساکن روات اسلام آباد،احسن جہانگیر سکنہ روات اسلام آباداورزوہیب ارشد ساکن بھنگڑیل روات اسلام آباد شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

دوران تفتیش معلوم ہوا کہ گھر کے بھیدیوں نے لنکا ڈھائی ہے جو کہ مسمیان/ملزمان تین کس مدعی مقدمہ کے قریبی رشتہ دار ہیں جنہوں نے یہ منصوبہ بنا کر واردات کی ۔

دوران تفتیش لوٹا ہوا تمام مال 10لاکھ39ہزار500روپے ،موبائل فون اور موٹرسائیکل 125برآمد ہو چکا ہے جبکہ ملزمان کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والا پسٹل بھی برآمد کر لیا گیا ہے جس پر علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ ملزمان کو مجاز عدالت میں پیش کر کے تین روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے ۔۔۔۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں