سپریم کورٹ ، اقلیتی رہنما ڈاکٹررمیش لال انتخابات کیلئے اہل قرار

جمعرات 19 جولائی 2018 22:46

سپریم کورٹ ، اقلیتی رہنما ڈاکٹررمیش لال انتخابات کیلئے اہل قرار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) سپریم کورٹ نے اقلیتی رہنما ڈاکٹررمیش لال کوانتخابات کیلئے اہل قراردیتے ہوئے ان کی نااہلی کے لیے دائر درخواست خارج کردی، جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ایک اور اقلیتی رہنمامہاراج رومیش کمار کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی ، درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر رمیش لال نے کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کی اور ڈاکٹر رمیش لال نے بطور رکن قومی اسمبلی فنڈز میں خرد برد کی۔

(جاری ہے)

جسٹس عظمت سعید کا کہنا تھا کہ کسی کے بیان پر تو کسی کو نااہل نہیں کیا جاسکتا نااہلی کے لیے ثبوت بھی دینے ہوتے ہیں۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر رمیش لال پیپلزپارٹی کی طرف سے اقلیتوں کیلئے مخصوص نشست کے امیدوار ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں