انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،مولانا فضل الرحمن، سردار ایاز صادق اور پرویز خٹک کو نوٹسز جاری

جمعرات 19 جولائی 2018 23:07

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،مولانا فضل الرحمن، سردار ایاز صادق اور پرویز خٹک کو نوٹسز جاری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جمعیت علماء اسلام کے امیرمولانا فضل الرحمن،سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور خیبر پختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو نوٹسز جاری کر دئیے ہیں ،انتخابی جلسوں کے دوران مخالفین کے خلاف نازیبااور توہین امیز الفاظ کا استعمال خلاف ورزی ہے الیکشن کمیشن میں کل پیش ہونگے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ،سابق سپیکر قومی اسمبلی اور خیبر پختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کوجاری ہونے والے نوٹسز میں ان کی جانب سے انتخابی جلسوں کے دوران اپنے مخالفین کے بارے میں توہین امیزاور نازیبا الفاظ کے استعمال کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے اور انہیں مستقبل میں محتاظ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے نوٹس کا جواب دینے کیلئے 21جولائی بروزہ ہفتہ طلب کر لیا ہے ۔۔اعجاز خان

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں