محمد صادق سنجرانی کا سینیٹ کا اجلاس (کل) طلب کرلیا ،

عام انتخابات کے حوالے سے بحث کی جائیگی

جمعرات 19 جولائی 2018 23:39

محمد صادق سنجرانی کا سینیٹ کا اجلاس (کل) طلب کرلیا ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹ کا اجلاس (کل) جمعہ کو طلب کرلیا ہے ،اجلاس میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے بحث کی جائیگی، اجلاس مسلم لیگ ن اور اسکی اتحادی جماعتوں کی ریکوزیشن پر بلایا گیا ہے ۔سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سینیٹ کے اجلاس کی ریکوزیشن بدھ کو بعد از سہہ پہر موصول ہوئی تاہم ایجنڈہ واضح نہ ہونے کی وجہ سے اجلاس کی ریکوزیشن جمعرات کو دوبارہ جمع کروائی گئی۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ نے آئین کے آرٹیکل 54 کی ذیلی شق (3)اور آرٹیکل 61 میں دئیے گئے اختیارات پر عملدرآمد کرتے ہوئے سینیٹ کا اجلاس فوری طلب کرلیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔واضح رہے کہ سینیٹ کا اجلاس قائد ایوان راجہ ظفر الحق کی ریکوزیشن پر بلایا گیس ہے اجلاس بلانے کی ریکوزیشن پر مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے 26 سینٹرز نے دستخط کیے تھے۔ اجلاس بلانے کا مقصد الیکشن کو صاف شفاف بنانا ہے ۔سینیٹ انتخابی عمل کو شفاف بنانے کیلئے الیکشن کی مانیٹرنگ بھی کرے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں