کسی بھی پارٹی سے اتحاد ہو سکتا ہے، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی سے نہیں، عمران خان

(ن) اور پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کی بجائے اپوزیشن میں بیٹھ جائیں گے ہمیں اکثریت نہ ملی تو یہ ملک کی بڑی بدقسمتی ہو گی، انتخابات باریاں لینے والوں سے چھٹکارے کا بہترین موقع ہے، انٹرویو

جمعرات 19 جولائی 2018 23:45

کسی بھی پارٹی سے اتحاد ہو سکتا ہے، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی سے نہیں، عمران خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ کسی بھی پارٹی سے اتحاد ہو سکتا ہے مگر (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی سے نہیں(ن) اور پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کی بجائے اپوزیشن میں بیٹھ جائیں گے۔ا گر ہمیں اکثریت نہ ملی تو یہ ملک کی بڑی بدقسمتی ہو گی۔ انتخابات باریاں لینے والوں سے چھٹکارے کا بہترین موقع ہے۔

نجی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ جو لوگ اسٹیبلشمنٹ کی گود میں پلے بڑھے ہیں وہ الزام لگا رہے ہیں۔ میں نے صرف4حلقوں کو کھولنے کا کہا لیکن نہیں کھولا گیا اگر کھولتے تو ن لیگ کی دھاندلی ثابت ہو جاتی۔ عمران خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی والے نکلتے ہیں تو لوگ انکو برا بھلا کہتے ہیں 2013ء کے الیکشن میں تمام پارٹیوں نے کہا کہ دھاندلی ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن لیگ کے ساتھ حکومت نہیں بنا سکتے۔ ان دونوں پارٹیوں کے ساتھ مل کر حکومت بنانے سے بہتر ہے کہ میں اپوزیشن میں بیٹھ جاؤں۔ اگر ان دونوں پارٹیوں کے ساتھ مل کر حکومت بنائی تو مجھ سے بڑا منافق کوئی نہیں ہو گا۔ عمران خان نے کہا کہ اگر ملک کو آگے چلانا ہے تو اداروں کو مضبوط کرنا ہو گا۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خود کو کرپشن سے بچانے کے لئے ادارے تباہ کئے۔ یہ کہاں کرپشن ختم کریں گے۔ عمران خان نے کہا کہ 2018ء کا الیکشن باریاں لینے والوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کا اچھا موقع ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ ہم ٹیکس کم کریں گے تاکہ نوکریاں زیادہ ہو جائیں ۔ یورپ اس لئے آگے ہے کیونکہ وہاں کے ادارے مضبوط ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں