نگران وزیر داخلہ پنجاب شوکت جاوید کی صدارت میں اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان اور اعلیٰ صوبائی افسران کے مابین مشترکہ اجلاس

جمعہ 20 جولائی 2018 00:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) نگران وزیر داخلہ پنجاب شوکت جاوید کی صدارت میں اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان اور اعلیٰ صوبائی افسران کے مابین مشترکہ اجلاس میں ہوا۔ وفاق المدارس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں دینی مدارس کی قیادت وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم* اعلیٰ مولانا قاری محمد حنیف جالندھری نے کی جبکہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صوبائی ناظمین مولانا قاضی عبدالرشید، مولانا زبیر احمد صدیقی، رکن مجلس عاملہ مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، تنظیم المدارس کے مولانا عبدالمصطفیٰ ہزاروی، رابطہ المدارس کے مولانا عبدالمالک، مولانا سیّد قطب، وفاق المدارس السلفیہ کے مولانا پروفیسر عبدالرحمن نے اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سی ٹی ڈی سپیشل برانچ، محکمہ پولیس، ہوم ڈیپارٹمنٹ، محکمہ اوقاف اور دیگر محکموں کے اعلیٰ افسران بھی شریک ہوئے۔ وفاق المدارس کے ترجمان کے مطابق اجلاس میں یہ طے ہوا کہ دینی مدارس کو قربانی کی کھالوں کی اجازت کے سلسلہ میں پریشان نہیں کیا جائے گا، طریقہ کار سہل ہو گا، نیز ہر وفاق کا ایک نمائندہ ضلع بھر کے مدارس کی جانب سے اجازت نامہ حاصل کرے گا، اجازت نامہ کیلئے سابقہ رجسٹریشن بھی کار آمد ہوگی ۔

فورتھ شیڈول علماء کرام کی فہرست پر از سرنو غور ہوگا اور بے گناہ علماء کرام کو اس لسٹ سے خارج کیا جائے گا۔۔ علماء کرام کی سیکورٹی بھی یقینی بنائی جائے گی۔ علماء کرام نے رجسٹریشن کیلئے جاری کردہ سپیشل برانچ کے فارم کو مسترد کیا، اس پر وزیر داخلہ نے متفقہ فارم ترتیب دینے کا حکم جاری کیا۔اجلاس میں مولانا احمد حنیف جالندھری، مفتی خرم یوسف، بھی شریک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں