چیف جسٹس الیکشن کے روز بھی عدالت لگائیں گے

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار عام انتخابات کے دن لاہور رجسٹری میں موجود ہوں گے، اہم مقدمات کی سماعت کریں گے، میڈیا رپورٹس

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 20 جولائی 2018 14:22

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جولائی 2018ء) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار الیکشن کے روز بھی عدالت لگائیں گے25 جولائی کو انتخابات کی وجہ سے عدالتی چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ لیکن چیف جسٹس ثاقب نثار الیکشن کے دن بھی عدالت لگائیں گے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق25 جولائی کو انتخابات کی وجہ سے عدالتی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے تاہم چیف جسٹس 25 جولائی کو بھی عدالت لگائیں گے اور ضروری مقدمات کی سماعت کریں گے،عام انتخابات کے دن چیف جسٹس لاہور رجسٹری میں موجود ہوں گے۔

اس سے قبل بھی چیف جسٹس میاں ثاقب نثار چھٹی کے روز بھی عدالت لگاتے ہیں اور اہم مقدمات کی سماعت بھی سنتے ہیں۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اب تک کئی اہم مقدمات نمٹائے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کی عدالتِ عظمیٰ کے سربراہ چیف جسٹس آف پاکستان عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد عدالتی سرگرمیوں میں بہت سر گرم رہے ہیں۔جسٹس میاں ثاقب نثار پاکستان کے 25ویں چیف جسٹس ہیں۔

جسٹس میاں ثاقب نثار اعلیٰ عدلیہ کے ان ججوں میں شامل ہیں جنھوں نے سابق فوجی صدر پرویز مشرف کی جانب سے سنہ 2007 میں لگائی گئی ایمر جنسی کے بعد عبوری آئینی حکم نامے کے تحت حلف اُٹھانے سے انکار کر دیا تھا۔چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار اپنی خدمات کی وجہ سے عوام میں بھی بہت مقبول ہو گئے ہیں اور پاکستانی عوام ان کی جانے والی کوششوں کو سراہتی ہے۔

چیف جسٹس نے موبائل کارڈز سے  ٹیکس ختم کروا کے عوام کو خوشخبری دی،اس کے علاوہ پاکستان میں ڈیموں کی تعمیر کے لیے چیف جسٹس کی جانے والی کوششیں بھی قابل ستائش ہیں۔اور لوگ سپریم کورٹ کی جانب سے ڈیموں کی تعمیر کے لیے بنائے گئے اکاؤنٹ میں دل کھول کر فنڈ جمع کروا رہے ہیں ۔چیف جسٹس اپنا ایک دن بھی ضائع نہیں کرتے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے انتخابات کے روز بھی عدالت لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں