نواز شریف جیل میں وائی فائی اور واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں

نواز شریف کو یہ سہولت بی کلاس جیل میں ان کے پڑوسی ارشد محمود نامی شخص فراہم کرتے ہیں جو خود بھی قتل کے مقدمے میں ملوث ہیں، معروف صحافی شاہین صہبائی کا ٹویٹ میں اہم انکشاف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 20 جولائی 2018 16:51

نواز شریف جیل میں وائی فائی اور واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20جولائی 2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 13جولائی کو گرفتار کر کے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی طرف سے اس بات کی شکایت کی جارہی ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کو جیل میں مناسب سہولیات فراہم نہیں کی جا رہی۔جب کہ ملک کے تین بار وزیر اعظم رہنے والے شخص کو جیل میں بھی عام قیدیوں کی طرح رکھا جا رہا ہے۔

سیاسی مبصرین کا بھی نواز شریف کو جیل میں ملنے والی سہولیات سے متعلق تبصرہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔تاہم اس حوالے سے معروف صحافی شاہین صہبائی نے ایک ٹویٹ کیا ہے جس میں انہوں نے اہم انکشاف کیا ہے۔شاہین صہبائی کا کہنا ہے کہ راجہ ارشد محمود بی کلاس جیل میں نواز شریف کے پڑوسی ہیں۔

(جاری ہے)

جن کے پاس وائی فائی کی سہولت بھی موجود ہے،اس کے علاوہ وہ 20 سمیں بھی رکھتے ہیں۔

جب کہ نواز شریف ارشد محمود کا وائی فائی استعمال کرتے ہیں اور اس کے علاوہ نواز شریف ان کا واٹس ایپ بھی استعمال کرتے ہیں۔ارشد نامی شخص نے 2016 میں محمد میاں سومرو کے بھتیجے کو قتل کیاتھا۔لیکن ارشد کو جیل میں جو بھی ضروریات درپیش ہیں ۔ جیل سپریڈنٹ کی طرف سے انہیں وہ تمام مناسب سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
شاہین صہبائی نے ایک اور ٹویٹ کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ میں نے نواز شریف کے جیل میں بی کلاس پڑوسی کو بے نقاب کیا تھا اور اب جیل میں ان کے زیر استعمال واٹس ایپ نمبر بھی منظر عام پر آ گئے ہیں۔

شاہین صہبائی نے وہ واٹس ایپ نمبر بھی شئیر کیے ہیں۔
شاہین صہبائی کا مزید کہنا ہے کہ اقتدار میں موجود لوگ اس معاملے پر بھی غور کریں گے ؟۔ یا پھر سب کو یہی ڈر ہے کہ کہیں تخت شریف دوبارہ منتخب ہو کر نہ آ جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں