نیشنل بُک فائونڈیشن کے زیر اہتمام ڈاکٹر شہباز ملک کی تازہ کتاب ’’تحریکِ پاکستان اور پنجابی ادب‘‘ شائع ہو گئی

جمعہ 20 جولائی 2018 19:01

نیشنل بُک فائونڈیشن کے زیر اہتمام ڈاکٹر شہباز ملک کی تازہ کتاب ’’تحریکِ پاکستان اور پنجابی ادب‘‘ شائع ہو گئی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) نیشنل بُک فائونڈیشن کے شعبہٴ مطبوعات کے زیر اہتمام دلکش گیٹ اپ کے ساتھ 216صفحات پر مشتمل نامور مصنف ڈاکٹر شہباز ملک کی تازہ کتاب ’’تحریکِ پاکستان اور پنجابی ادب‘‘ شائع ہو گئی ہے۔ قیمت 230/-روپے جسے ریڈرز کلب کے ممبران 55فی صد ڈسکائونٹ پر صرف 104روپے کے عوض حاصل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ کتاب اپنے موضوع کے اعتبار سے طلبہ و اساتذہ ، محققین اور عام قارئین کے لیے نہایت مفید اور اہمیت کی حامل ہے۔ اس کتاب کے مصنف و مرتب ڈاکٹر شہباز ملک کے بارے میں ڈاکٹر محمد احسان الحق کہتے ہیں کہ ڈاکٹر شہباز ملک پنجاب کے اُن ادیبوں اور محققوں میں سرِ فہرست ہیں جنھوں نے اپنے کام کی عظمت سے اپنے کام کو وقعت و رفعت کا ہم معنی بنا دیا ہے۔ کتاب کے ابتدائی صفحات پر مصنف کا مکمل تعارف موجود ہے۔ مصنف نے اپنے موضوع کو سات ابواب میں منقسم کیا ہے اور پنجابی و اردو محققین و قارئین کے لیے اس کتاب کی صورت میں کُوزے میں دریا بند کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں