اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کی سزا کے خلاف دائر اپیل پر ابتدائی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا

جمعہ 20 جولائی 2018 19:01

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کی سزا کے خلاف دائر اپیل پر ابتدائی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کی سزا کے خلاف دائر اپیل پر ابتدائی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ محمد نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر)محمد صفدر کی اپیلیں باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کر لی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ نیب کو نوٹس جاری کر کے اپیلوں کے والیم تیار کر لئے گئے ہیں اور سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد ہوگی۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وکیل صفائی کے دلائل کے ساتھ نیب کو بھی سنا جائے گا۔ عدالت نے حکم دیا کہ نیب ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے پر عدالت کی معاونت کے لیے افسر بھی مقرر کرے۔ تحریری حکم نامے کے میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیرا عظم محمد نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت جولائی کے آخری ہفتے تک ملتوی کر دی ہے، جولائی کے آخری ہفتے میں دستیاب بینچ کے سامنے کیس سماعت کے لیے مقرر کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں