پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس ، عمران خان ، راجہ خرم نواز، اسد عمر و دیگر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

جمعہ 20 جولائی 2018 19:26

پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس ، عمران خان ، راجہ خرم نواز، اسد عمر و دیگر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ، راجہ خرم نواز، اسد عمر اور دیگر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔ جمعہ کو کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی نے کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور دیگر افراد عدالت میں پیش نہیں ہوئے ۔

اس موقع پر عمران خان کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عمران خان انتخابی مہم میں مصروف ہیں ایک دن کیلئے حاضری سے استثنیٰ دیا جائے ۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے عمران خان ، راجہ خرم نواز، اسد عمر اور دیگر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 11 ستمبر کی آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں