یورپی یونین اور امریکی سفارتخانے کے وفد کی سیکرٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات ،انتخابی ضابطہ اخلاق پر تبادلہ خیال

جمعہ 20 جولائی 2018 19:39

یورپی یونین اور امریکی سفارتخانے کے وفد کی سیکرٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات ،انتخابی ضابطہ اخلاق پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) یورپی یونین اور امریکی سفارتخانے کے وفد نے سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان سے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران وفد کوآئندہ عام انتخابات سے متعلق تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو غیر ملکی مبصرین سے ہونیوالی ملاقات میں انتخابی ضابطہ اخلاق پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے غیر ملکی وفود کو عام انتخابات سے متعلق بریفنگ دی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں