حکومت عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرے، سینیٹر چوہدری سرور

جمعہ 20 جولائی 2018 20:00

حکومت عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرے، سینیٹر چوہدری سرور
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر چوہدری سرور نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو مکمل سکیورٹی فراہم کرے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات 2018ء کے موقع پر ریاست انتخابات میں حصہ لینے والے تمام سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو بلاتفریق سکیورٹی فراہم کرے۔

انہوںنے کہا کہ گذشتہ ہفتہ اے این پی کے ہارون بلور اور بلوچستان میں سراج رئیسانی پر انتخابی مہم کے دوران دہشت گرد حملہ میں ان کی شہاددتوں سے فضاء سوگوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں صرف چار دن باقی رہ گئے ہیں، امیدواروں کو زیادہ سے زیادہ سکیورٹی فراہم کی جائے تاکہ وہ آئندہ چند دنوں میں اپنی مہم بھرپور طریقہ سے چلا سکیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں