چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سندھ خصوصاً کراچی کے عوام سے 22 جولائی کے جلسے میں بھرپور شرکت کی اپیل

جمعہ 20 جولائی 2018 20:00

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سندھ خصوصاً کراچی کے عوام سے 22 جولائی کے جلسے میں بھرپور شرکت کی اپیل
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ خصوصاً کراچی کے عوام سے 22 جولائی کے جلسے میں بھرپور شرکت کریں، اتوار کی شام کراچی میں عظیم جلسہ عام منعقد کریں گے۔ یہ بات چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 22 جولائی کو مزار قائد پر تحریک انصاف کے جلسے کے حوالے سے جاری کردہ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ کے ادارے بری طرح برباد کئے گئے ہیں۔سندھ کے وسائل نہایت بے دردی سے لوٹے گئے ہیں۔سندھ کی 75 فیصد آبادی خط غربت سے نیچے سسک رہی ہے جبکہ تھرپارکر میں ستاسی فیصد لوگ خط غربت سے نیچے ہیں۔لوٹ مار سے سندھ کے ادارے تباہ ہوچکے ہیں اورصوبہ کھنڈر بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ 22 جولائی کو مزار قائد پر اس دلدل سے نکلنے کا حل قوم کو بتاوں گا، سندھ اور کراچی کے عوام گھروں سے نکلیں اور مزار قائد پہنچیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں