ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی آمد ، میر سراج رئیسانی

کی شہادت پر ان کے بھائی حاجی لشکری رئیسانی سے تعزیت کی

جمعہ 20 جولائی 2018 20:04

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی آمد ، میر سراج رئیسانی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا جمعہ کو کوئٹہ گئے جہاں انہوں نے میر سراج رئیسانی کی شہادت پر ان کے بھائی حاجی لشکری رئیسانی سے تعزیت کا اظہار کیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے سانحہ مستونگ میں زخمی ہونے والے افراد کی سی ایم ایچ کوئٹہ ہسپتال میں عیادت بھی کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سانحہ مستونگ پر پوری قوم افسردہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مستونگ دھماکہ میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پوری قوم کو متحد ہونا پڑے گا، دہشت گرد پاکستان میں ہونے والے الیکشن کو خراب کرنا چاہتے ہیں، دہشت گرد چاہتے ہیں کہ الیکشن کے دوران ملک میں افراتفری کا سماں ہو۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو ان کے مذموم مقاصد میں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ الیکشن کے دوران سیاستدانوں کو سیکورٹی فراہم کی جائے، انتخابی مہم کے دوران سیاستدانوں کو نشانہ بنانا دہشت گردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے سیاستدانوں کو مکمل سکیورٹی فراہم کریں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں