جی ڈی اے سندھ دشمن اتحا د

پیر پگاڑا سمیت جی ڈی اے میں شامل تمام افراد ہمیشہ چور دروازے سے اقتدار میں آتے رہے ہیں، ڈاکٹر نفیسہ شاہ

جمعہ 20 جولائی 2018 21:46

جی ڈی اے  سندھ دشمن اتحا د
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کی ترجمان ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے جی ڈی اے کو سندھ دشمن اتحاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیر پگاڑا سمیت جی ڈی اے میں شامل تمام افراد ہمیشہ چور دروازے سے اقتدار میں آتے رہے ہیں۔ پیر پگاڑا سندھ دشمنی کوئی نئی بات نہیں۔ ضیاالحق اور مشرف کی آمریت میں پلتے رہے ہیں اور کرپشن کے ذریعے مال بناتے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پیر پگاڑا کی طرف سے آصف علی زرداری کے خلاف بیان بازی پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ پیر پگاڑا نے سندھ کی انتظامی طور پر تقسیم کی بات کرکے اپنے آپ کو میر جعفر جیسے غداروں کی قطار میں کھڑا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے میں شامل لوگ دھاندلی اور ایم کیو ایم کی بیساکھیوں کے ذریعے حکومت میں شامل ہوتے رہے ہیں۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم قصہ پارینہ بن چکی جبکہ عوام نے دھاندلی کے راستے بھی بند کر دئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے مخالفین انتخابات کے دوران برساتی مینڈکو کی طرح نمودار ہوتے ہیں اور شکست کھا کر گوشہ گمنامی میں چلے جاتے ہیں۔ طارق ورک

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں