عمران خان ووٹ کس شہر میں کاسٹ کریں گے، اعلان کردیا گیا

عمران خان اسلام آباد کے حلقہ این اے 53میں ووٹ کاسٹ کرینگے

جمعہ 20 جولائی 2018 21:55

عمران خان ووٹ کس شہر میں کاسٹ کریں گے، اعلان کردیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا ووٹ اسلام آباد کے حلقہ این اے 53 میں رجسٹرڈ ہے اور چیئرمین تحریک انصاف اپنا ووٹ اسلام آباد ماڈل اسکول فار بوائز ڈھوک جیلانی پولنگ اسٹیشن میں کاسٹ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق عمران خان کا شماریاتی بلاک کوڈ 501010450 اور سلسلہ نمبر 478 ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اپنا ووٹ کاسٹ کر کے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ بھی کریں گے اور پھر لاہور کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔ذرائع کے مطابق عمران خان عام انتخابات کے نتائج زمان پارک لاہور میں سنیں گے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ملک کی 5 قومی اسمبلی کی نشستوں سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔ عمران خان کراچی، لاہور، میانوالی، اسلام آباد اور بنوں سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ عمران خان کا آبائی حلقہ میانوالی میں ہے، تاہم تحریک انصاف کے سربراہ کا ووٹ اسلام آباد میں رجسٹر ہے۔ عمران خان نے اسلام آباد میں ہی رہائش بھی اختیار کر رکھی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں