الیکشن کمیشن میاں محمد اسلم کے انتخابی کیمپ پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لے، میاں مقصود احمد

جمعہ 20 جولائی 2018 22:05

الیکشن کمیشن میاں محمد اسلم کے انتخابی کیمپ پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لے، میاں مقصود احمد
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اسلام آباد میں ایم ایم اے کے امیدوار میاں محمد اسلم کے انتخابی کیمپ پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لے، سوچی سمجھی سازش کے تحت انتخابی حالات خراب کئے جا رہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام دینی و سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع ملنے چاہئیں، خوف و ہراس پیداکرکے امیدواروں کو ڈرانا دھمکانا اور الیکشن مہم سے روکنا کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں۔

ا نہوں نے کہا کہ25جولائی کو قوم گھر وں سے باہر نکلے اور اپنی ووٹ کی پرچی کا صحیح استعمال کرے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اورپی ٹی آئی سمیت تما م جماعتوں میں جاگیر دار، وڈیرے اور سرمایہ دار موجود ہیں اس لئے وہ اشرافیہ کے مفادات کو تحفظ فراہم کرتی ہیں، درحقیقت عوام اور ان کے مسائل کے حل سے ان لوگوں کو کوئی سروکار نہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں