اسلام آباد میں کارنر میٹنگ کے دوران اسد عمر پر مبینہ حملے کی کوشش

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی 11 میں تحریک انصاف کی جانب سے منعقد کی گئی کارنر میٹنگ میں اسد عمر تقریر کر رہے تھے جب وہاں فائرنگ کر دی گئی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 21 جولائی 2018 00:34

اسلام آباد میں کارنر میٹنگ کے دوران اسد عمر پر مبینہ حملے کی کوشش
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جولائی2018ء) اسلام آباد میں کارنر میٹنگ کے دوران اسد عمر پر مبینہ حملے کی کوشش کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے تشویش ناک خبر موصول ہوئی ہے۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق رکن اسمبلی اسد عمر پر مبینہ حملے کی کوشش کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی 11 میں تحریک انصاف کی جانب سے منعقد کی گئی کارنر میٹنگ میں اسد عمر تقریر کر رہے تھے جب وہاں فائرنگ کر دی گئی۔

اس دوران اسد عمر محفوظ رہے اور دیگر کسی کارکن یا رہنما کو بھی کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ واقعے کے فوری بعد اسد عمر کو سیکورٹی حصار میں لے کر وہاں سے روانہ کر دیا گیا۔ جبکہ پولیس نے بھی فوری علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ نیکٹا کی جانب سے پہلے ہی الرٹ جاری کردیا گیا تھا کہ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما انتخابی مہم کے دوران دہشت گردوں کے نشانے پر ہوں گے۔

اس سے قبل بھی کئی سیاسی رہنماوں کو دہشت گردوں کی جانب سے دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ اسی باعث پشاور میں اے این پی کے رہنما ہارون بلور اور بلوچستان میں سراج رئیسانی درجنوں کارکنوں سمیت جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔ دوسری جانب انتخابات میں محض 5 روز باقی ہیں، تاہم اب بھی دہشت گرد حملوں کے خدشات برقرار ہیں۔ تاہم یہ بات بھی واضح رہے کہ اسد عمر پر ہونے والے مبینہ حملے کے متعلق فی الحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آیا یہ دہشت گردی کی واردات تھی یا سیاسی اختلاف کے باعث پیش آیا واقعہ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں