اسد عمر کی کارنر میٹنگ کے دوران فائرنگ کی گئی ،ْ

پی ٹی آئی امیدوار محفوظ رہے الیکشن کے موقع پرشر پسند عناصر سے سختی سے نمٹا جائیگا، فائرنگ کا مقصد خوف ہراس پھیلانا تھا

ہفتہ جولائی 13:52

اسد عمر کی کارنر میٹنگ کے دوران فائرنگ کی گئی ،ْ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی کارنر میٹنگ کے دوران فائرنگ کی گئی تاہم پی ٹی آئی امیدوار محفوظ رہے ۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب این اے 54 سے پی ٹی آئی کے امیدوار اسد عمر عدنان مارکیٹ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے تاہم واقعے میں پی ٹی آئی امیدوار محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے نائب صدر نے واقعہ کے بعد بتایا کہ اسد عمر سمیت پی ٹی آئی کے کارکنان محفوظ ہیں اور واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا ،ْ پی ٹی آئی کے کارکنان واقعہ کا مقدمہ تھانہ رمنا میں درج کرادیا۔ایس پی صدر زون ذیشان حیدر کا کہنا تھاکہ واقعہ کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کردی ہے۔ایس پی نے کہا کہ الیکشن کے موقع پرشر پسند عناصر سے سختی سے نمٹا جائیگا، فائرنگ کا مقصد خوف ہراس پھیلانا تھا۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments