گلگت میں ممکنہ سیلاب کا خطر: ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

ہفتہ 21 جولائی 2018 16:03

گلگت میں ممکنہ سیلاب کا خطر: ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) ممکنہ سیلاب اور پہاڑی تیز ریلا کے باعث چیرمین ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے گلگت سے متعلق الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ضلع گلگت کے عوام ہمہ وقت الرٹ رہیں کہ کسی بھی وقت اشکومن ضلع غذر کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے دریا گلگت میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ اور طغیانی و بہاو میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے،حفاظت کے پیش نظر بارگو، شروٹ، بسین، ہنزل، کے عوام دریا کے کنارے موجودگھروں میں الرٹ رہیں اوردریا میں زیادہ طغیانی یا بہاو میں اضافہ ہونے کی صورت میں عارضی طور پر محفوظ مقام پر منتقل ہو جائیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں