عام انتخابات میں کامیابی کیلئے پرامید،پاناما نے قوم کو جگا دیا،عمران خان

مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے ہاتھ ملایا تو سالوں پر محی جدوجہد کا مقد فوت ہو جائیگا،برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو

ہفتہ 21 جولائی 2018 16:03

عام انتخابات میں کامیابی کیلئے پرامید،پاناما نے قوم کو جگا دیا،عمران خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف عام انتخابات میں اپنی فتح سے متعلق پر امید ہے ،پانامہ مقدمہ نے قوم کو جگا دیا ہے ،حکومت بنانے کے لیے اگر پاکستان مسلم لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی سے ہاتھ ملایا تو سالوں پر محیط جدوجہد کا مقصد فوت ہو جائیگا۔نون اور پاکستان پیپلز پارٹی اپنی سیاہ کاریوں کے باعث شکست سے دوچار ہونگے ،ان خیالا ت کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا ہے کہ نون لیگ سمیت چند اور عناصر عام انتخابات کو انارکی کی جانب گھسیٹ رہے ہیں مگر وہ اپنے ارادوں میں نہ صرف ناکام ہو نگے بلکہ عام انتخابات میں شکست فاش سے بھی دوچار ہونگے ،کیونکہ نوشتہ دیوار پڑھ کر نون لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت سٹیٹس کو کی جماعتوں نے دھاندلی کا شور مچانا شروع کر دیا ہے، عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی محنت کا مقصد پاکستان کو زوال سے نکال کر عروج کی جانب گامزن کرنا ہے اورپانامہ مقدمے کے ٹرائل نے عوام میں کرپشن کیخلاف بے پناہ شعور اجاگر کیا ہے، اورآج قوم کا بچہ بچہ سمجھ بیٹھا ہے کہ کرپشن کیسے اسکی زندگی متاثر کرتی ہے، قوم جان چکی ہے کہ کرپشن کی موجودگی میں انسانوں کی ترقی کیلئے وسائل دستیاب نہیں، سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں اصلاحات کیلئے واضح اور فیصلہ کن مینڈیٹ نہایت اہم ہے، اور یہ شریفوں کی نون لیگ اور آصف زرداری کی پیپلز پارٹی سے کسی طور اتحاد ممکن نہیںہے اور اگر حکومت بنانے کے لیے دونوں جماعتوں سے ہاتھ ملایا تو جدوجہد اور اقتدار میں آنے کا سارا مقصد ہی فوت ہوجائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں