جمعیت علماء پاکستان کا تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان

عمران خان سے سربراہ جے یوپی قاری زوار بہادرکی ملاقات،پی ٹی آئی کی حمایت کا یقین دلایا،25جولائی کوپاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 21 جولائی 2018 16:43

جمعیت علماء پاکستان کا تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 جولائی 2018ء) : جمعیت علماء پاکستان نے تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کردیا ہے،عمران خان نے کہا کہ 25جولائی کوپاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ قاری زوار بہادر نے ملاقات کی ، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور آئندہ عام انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پرجمعیت علماء پاکستان کے سربراہ قاری زوار بہادر نے عمران خان کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ 25جولائی کوپاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہے۔ دوسری جانب عمران خان نے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا ہے کہ نون لیگ سمیت چند اور عناصر عام انتخابات کو انارکی کی جانب گھسیٹ رہے ہیں مگر وہ اپنے ارادوں میں نہ صرف ناکام ہو نگے بلکہ عام انتخابات میں شکست فاش سے بھی دوچار ہونگے ،کیونکہ نوشتہ دیوار پڑھ کر نون لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت سٹیٹس کو کی جماعتوں نے دھاندلی کا شور مچانا شروع کر دیا ہے، عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی محنت کا مقصد پاکستان کو زوال سے نکال کر عروج کی جانب گامزن کرنا ہے اورپانامہ مقدمے کے ٹرائل نے عوام میں کرپشن کیخلاف بے پناہ شعور اجاگر کیا ہے، اورآج قوم کا بچہ بچہ سمجھ بیٹھا ہے کہ کرپشن کیسے اسکی زندگی متاثر کرتی ہے، قوم جان چکی ہے کہ کرپشن کی موجودگی میں انسانوں کی ترقی کیلئے وسائل دستیاب نہیں، سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں اصلاحات کیلئے واضح اور فیصلہ کن مینڈیٹ نہایت اہم ہے، اور یہ شریفوں کی نون لیگ اور آصف زرداری کی پیپلز پارٹی سے کسی طور اتحاد ممکن نہیںہے اور اگر حکومت بنانے کے لیے دونوں جماعتوں سے ہاتھ ملایا تو جدوجہد اور اقتدار میں آنے کا سارا مقصد ہی فوت ہوجائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں