الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کی رپورٹ پر تین امیدواروں کو نوٹس جاری کر تے ہوئے انہیں 23جولائی کو طلب کر لیا

ہفتہ جولائی 17:13

الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کی رپورٹ پر تین امیدواروں کو نوٹس جاری ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کی رپورٹ پر تین امیدواروں کو نوٹس جاری کر تے ہوئے انہیں 23جولائی کو طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے پی پی 67منڈی بہائو دین سے اللہ اکبر تحریک کے امیدوار محمد احسان رانجھا،پی پی 145فیصل آباد سے امیدوار ظفر اقبال اور این اے 149 سائیوال سے امیدوار محمد اشرف کو الگ الگ نوٹس جاری کئے ہیں کہ پاکستان کی ایف اے ٹی ایف کے تحت کمٹمنٹ اور ملی مسلم لیگ کی طرف سے اللہ اکبر تحریک کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لینے پر23جولائی کو طلب کر لیا ہے۔انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خود یا اپنے وکیل کے ذریعے پیش ہوں ۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments