جیل جانے کے بعد مریم نواز کا پہلا ٹوئیٹ سامنے آگیا

مریم نواز کے اکاونٹ سے ٹوئیٹ مریم نے نہیں بلکہ انکے صاحبزادے جنید صفدر نے کیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 21 جولائی 2018 19:12

جیل جانے کے بعد مریم نواز کا پہلا ٹوئیٹ سامنے آگیا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جولائی2018ء) جیل جانے کے بعد مریم نواز کا پہلا ٹوئیٹ سامنے آگیا۔ مریم نواز کے اکاونٹ سے ٹوئیٹ مریم نے نہیں بلکہ انکے صاحبزادے جنید صفدر نے کیا۔مریم نواز کا مصدقہ اکاونٹ انکے بیٹے جنید صفدر چلا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف احستاب عدالت سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے کے بعد اس وقت اڈیالہ جیل میں ہیں جہاں انکئ سزا کا آغاز ہو گیا ہے۔

سابق وزیر اعظم جب سے جیل میں موجود ہیں تب سے انکی جانب سے شکایات کا سلسلہ جاری ہے۔آج مریم نواز کا جیل میں جانے کے بعد پہلا ٹوئیٹ منظر عام پر آ گیا۔مریم نواز نے ٹویٹر پر جذباتی ٹویٹ کیا اواس ٹوئیٹ میں انہوں نے لکھا کہ جس دھج سے کوئی مقتل میں گیا، وہ شان سلامت رہتی ہے۔

(جاری ہے)

یہ جان تو آنی جانی ہے، اس جاں کی تو کوئی بات نہیں۔ گر بازی عشق کی بازی ہے، جو چاہو لگا دو ڈر کیسا۔

گرجیت گئے تو کیا کہنا، ہارے بھی تو بازی مات نہیں۔ ٹویٹر پر ساتھ ہی مریم نواز کے اکاؤںٹ سے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ بھی لگایا ۔
اس ٹوئیٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد ایک بحث چھڑ گئی تھی کہ آیا مریم نواز کو ٹوئیٹر کی سہولت جیل میں میسر آ چکی ہے یا نہیں اور اگر آ چکی ہے تو کس قانون کے تحت حاصل ہے اور اگر نہیں تو پھر مریم نواز کے ٹوئیٹر اکاونٹ کو کون استعمال کر رہا ہے۔

تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق مریم نواز کے اکاونٹ سے ٹوئیٹ مریم نے نہیں بلکہ انکے صاحبزادے جنید صفدر نے کیا۔مریم نواز کا مصدقہ اکاونٹ انکے بیٹے جنید صفدر چلا رہے ہیں۔یاد رہے کہ جنید صفدر چند روز پہلے ہی لندن سے لاہور پہنچے ہیں اور کہا جارہا ہے کہ وہ کسی خاص مقصد کے تحرت پاکستان آئے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں