پاکستان تحریک انصاف واحد جماعت ہے جس نے ملک میں احتساب کا عمل شروع کروایا،

موجودہ الیکشن کمیشن کو سب سے زیادہ اختیارات دیئے گئے ، اگر انتخابات میں اکثریت نہ ملی تو اپوزیشن میں بیٹھنے کو ترجیح دیں گے سینیٹر شبلی فراز کی پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 21 جولائی 2018 19:45

پاکستان تحریک انصاف واحد جماعت ہے جس نے ملک میں احتساب کا عمل شروع کروایا،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف واحد جماعت ہے جس نے ملک میں احتساب کا عمل شروع کروایا، موجودہ الیکشن کمیشن کو سب سے زیادہ اختیارات دیئے گئے ہیں، دھاندلی کا الزام وہ جماعتیں لگا رہی ہیں جو کسی نہ کسی طریقہ سے مستفد ہوتی رہی ہیں ،اگر انتخابات میں اکثریت نہ ملی تو اپوزیشن میں بیٹھنے کو ترجیح دیں گے۔

ہفتہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام انخابات 2018ء میں پاکستان تحریک انصاف کو اگر اکثریت نہ ملی تو اپوزیشن میں بیٹھنے کو ترجیح دیں گے، ہماری جماعت کا مقصد ملک میں اصلاحات لانا ہے اور نئے پاکستان کی بنیاد رکھنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف واحد جماعت ہے جس نے ملک میں احتساب کے عمل کے آغاز کی بنیاد رکھی جس کی وجہ سے ملک کے لوٹے گئے خزانے کو واپس لانے کیلئے راہ ہموار ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ عوام نے عمران خان نے احتساب کے عمل کو خوش آمدید کہا ۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ انخابی اصلاحات کے بعد موجودہ الیکشن کمیشن مکمل طوربااختیار ہے، انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگانے والی جماعتیں دیکھ چکی ہیں کہ عوام نے ان کو مسترد کردیا ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں