چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی چیئرمین پی ٹی اے کوبلوچستان کے چھ اضلاع میں انٹرنیٹ کی معطل سروس کو بحال کرنے کی ہدایت

ہفتہ 21 جولائی 2018 19:50

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی چیئرمین پی ٹی اے کوبلوچستان کے چھ اضلاع میں انٹرنیٹ کی معطل سروس کو بحال کرنے کی ہدایت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے چیئرمین پی ٹی اے کو ہدایت کی ہے کہ بلوچستان کے چھ اضلاع میں انٹرنیٹ کی معطل کی گئی سروس کو بحال کیا جائے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اجلاس کے دوران ملک میں موجودہ امن و امان اور سیاسی صورتحال بارے تحریک پر بحث کے دوران اراکین نے نشاندہی کی کہ بلوچستان کے چھ اضلاع میں انٹرنیٹ سروس معطل ہے جس سے انتخابی مہم متاثر ہو رہی ہے۔ اس پر چیئرمین سینٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو ان اضلاع میں انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کی ہدایت کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں