میجر طفیل محمد شہید کا104 واں یوم پیدائش کل عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا

ہفتہ 21 جولائی 2018 21:23

میجر طفیل محمد شہید کا104 واں یوم پیدائش کل عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا
اسلام آباد،عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) پاکستان کا سب سے بڑاعسکری اعزاز ’’نشان حیدر‘‘ حاصل کرنے والے میجر طفیل محمد شہید کا104 واں یوم پیدائش کل 22جولائی بروز اتوار کو نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

وہ 22جولائی1914 کو پنجاب کے شہر ہوشیار پور میں پیدا ہوئے انہوں نی1943 سی1958 تک پاکستان آرمی میں سروس کی میجر طفیل محمد شہید اٹھارہ پنجاب رجمنٹ میں میجر کے رینک پر تھے اور-7 اگست1958 کو لکشمی پورایریا میں جام شہادت نوش کیا میجر طفیل محمد شہید کے یوم پیدائش کے سلسلہ میں عارفوالااورطفیل آباد سمیت ملک بھرمیںتقریبات انعقادپذیر ہوں گی جس میں میجر طفیل محمد کی ملک کی خاطر گرانقدر خدمات پر خراج تحسین پیش کیا جائیگا اور قرآن خوانی کا اہتمام بھی ہوگا

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں