انتخابات کی تیاریاں درست سمت میں ہیں، ملک بھر کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل کا عمل مکمل ہو گیا،کسی سیاسی جماعت کی انتخابی مہم روکنے کی باتیں درست نہیں،

تمام جماعتیں بھرپور انداز میں اپنی مہم چلا رہی ہیں، تمام ادارے ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کررہے ہیں، الیکشن کمیشن پر کسی ادارے کا دباؤ نہیں ہے، رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم کے تحت قوم کو نتائج پی ٹی وی کے ذریعے دیں گے ،انتخابی مواد نہ ملنے کی تین چار شکایات کا تدارک کردیا گیا سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد کی الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 21 جولائی 2018 22:17

انتخابات کی تیاریاں درست سمت میں ہیں، ملک بھر کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل کا عمل مکمل ہو گیا،کسی سیاسی جماعت کی انتخابی مہم روکنے کی باتیں درست نہیں،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد نے کہا ہے کہ انتخابات کی تیاریاں درست سمت میں ہے،ملک بھر کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل کا عمل مکمل ہوگیا،کسی سیاسی جماعت کی انتخابی مہم روکنے کی باتیں درست نہیں،تمام جماعتیں بھرپور انداز میںمہم چلا رہی ہیں، تمام ادارے ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کررہے ہیں،الیکشن کمیشن پر کسی ادارے کا دباؤ نہیں ہے،رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم کے تحت قوم کو نتائج پی ٹی وی کے ذریعے دیں گے انتخابی مواد نہ ملنے کی تین چار شکایات کا تدارک کردیا گیا۔

ہفتہ کوالیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ساڑھے چارلاکھ پولیس،ساڑھے تین لاکھ فوجی اہلکار ضابطہ اخلاق کے تحت انتخابات کے دوران اپنے فرائض سرانجام دیں گے ۔

(جاری ہے)

8 لاکھ سیکورٹی اہلکار متعلقہ ریٹرننگ افسران کے ماتحت ہونگے۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ اور عدلیہ کے مشکور ہیں جنہوں نے افسران فراہم کئے۔

انہوں نے کہا کہ پوسٹل بیلٹ پر کڑی نظر رکھی جائے گی،پوسٹل بیلٹ پر ریٹرننگ افسران کاآڈٹ ہوگا،انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جارہے ہیں۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ چاروں چیف سیکرٹریز سے سی سی ٹی وی کیمروں پر بریفنگ لی ہے۔ پولنگ اسٹینشز پر تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے،سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ8300 سروس پر اب تک 70 لاکھ لوگ مستفید ہوچکے ہیں،گوگل میپ پر پولنگ اسکیم لنک کردیں گے،تمام سیاسی جماعتیں بھرپور انتخابی مہم چلا رہی ہیں۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت کی مہم روکنے کی باتیں درست نہیں،تمام جماعتیں مہم چلا رہی ہیں، تمام ادارے ہمارے ساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں ۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ یکساں مواقعوں کی عدم موجودگی پرفوری نوٹس لیتے ہیں۔ الیکشن کمیشن پر کسی ادارے کا دباؤ نہیں ہے،رزلٹ ٹراسنمیشن سسٹم کے تحت قوم کو نتائج پی ٹی وی کے ذریعے دیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں