میثاق جمہوریت کو سمجھنے کے لئے عقل اور شعور کی ضرورت ہے،عمران نیازی ان دونو ں نعمتوں سے محروم ہیں، نیر حسین بخاری

ہفتہ 21 جولائی 2018 22:40

میثاق جمہوریت کو سمجھنے کے لئے عقل اور شعور کی ضرورت ہے،عمران نیازی ان دونو ں نعمتوں سے محروم ہیں، نیر حسین بخاری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ میثاق جمہوریت کو سمجھنے کے لئے عقل اور شعور کی ضرورت ہے۔ عمران نیازی ان دونو ں نعمتوں سے محروم ہیں۔ ویسے بھی عمران نیازی کو میثاق جمہوریت سے اس لئے زیادہ تکلیف لاحق ہے کیونکہ جب میثاق جمہوریت پر دستخط ہو رہے تھے تو اس وقت پرویز مشرف ایک نشست کی بھیک مانگ رہے تھے۔

پارٹی سیکریٹریٹ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سید نیر حسین بخاری نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے شاندار استقبال دیکھ کر عمران نیازی کے اوسان خطا ہو چکے ہیں۔ نوجوان بلاول بھٹو زرداری کے منشور سے اتفاق کر رہے ہیں اور پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم پر آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کا نوجوان باشعور ہے بہتر تجزیہ کرتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی گالی اور الزام تراشی کو سیاست سمجھتے ہیں جس سے نوجوان نسل بیزار ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی تربیت ان کی عظیم والدہ اور عالمی رہنما محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے کی تھی یہی وجہ ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اپنے منشور کے ذریعے ملک کے ہر طبقے کی اپنی طرف توجہ کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ عمران نیازی کی تربیت ہی بال ٹمپرنگ سے ہوئی ہے اس لئے وہ سیاست میں بھی گالی اور الزام تراشی کی ٹمپرنگ کر رہے ہیں۔ن

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں