اوپن یونیورسٹی ڈائریکٹوریٹ آف ریجنل سروسسز کی ویب سائٹ بنارہی ہے ،ْ لانچنگ اگست میں ہوگی

ہر دفتر کا الگ پورٹل ہوگا ،ْ طلبہ کو مطلوبہ معلومات حاصل کرنے میں آسانی ہوگی

اتوار 22 جولائی 2018 13:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ڈائریکٹوریٹ آف ریجنل سروسسز کی ویب سائٹ بنارہی ہے جس کی لانچنگ آئندہ ماہ )اگست(میں ہوگی ،ْاِس نئی ویب سائٹ میں ملک بھر میں یونیورسٹی کے 44۔علاقائی دفاتر کے پورٹلز ہوں گے ،ْ طلبہ تدریسی دورانیہ کے دوران درکار معلومات اپنے ہی ریجن کے پورٹل سے حاصل کرسکیں گے ،ْ اسی طرح ٹیوٹرز ،ْ علاقائی دفاتر اور ڈائریکٹوریٹ آفس انٹرکنکٹ)ایک دوسرے کے ساتھ منسلک ہوں گی( "یہ اعلان یونیورسٹی میں وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہدصدیقی کے زیر صدارت منعقدہ ایک روزہ ریجنل ڈائریکٹر ز کانفرنس میں کیا گیا۔

اِس اجلاس میں ملک کی تعلیمی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے یونیورسٹی کے ریجنل دفاتر کے انفراسٹکچر کی مضبوطی اور نئے تعلیمی پروگرامز کی لانچنگ کے ذریعہ یونیورسٹی کی تعلیمی خدمات میںتوسیع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

(جاری ہے)

حالیہ برسوں میں معیاری تعلیم کے فروع اور یونیورسٹی کو ریسرچ بیسڈ تعلیمی ادارہ بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز رہی اور تحقیقی کام کوسماجی و معاشی مسائل کے حل سے وابستہ کیا گیا۔

اِس کانفرنس میں وڈیو کانفرنسنگ لنک کے ذریعے یونیورسٹی کے 44۔ریجنل ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ کانفرنس کا بنیادی مقصد ملک بھر میں باالخصوص دور دراز اور کم ترقی یافتہ علا قوں سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو تعلیمی نیٹ ورک میں لانے اور میٹرک تا پی ایچ ڈی سطح تک کے سمسٹر خزاں2018ء کے داخلوںکے خواہشمند افراد کے لئے قریب ترین مقامات پر داخلوں کی تمام سہولیات کی فراہمی کے لئے ریجنل ڈائریکٹرز سے مشاورت اور انہیں ہدایات دینا تھی۔

وائس چانسلر نے ریجنل ڈائریکٹرز کو تعلیم کے معیار پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی کہ اور کہا کہ یکم اگست سے شروع ہونے والے سمسٹر خزاں 2018ء کے داخلوں کے خواہشمند نئے امیدوار اور پہلے سے جاری طلبہ کو تعلیمی سرگرمیوں میں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کو یقینی بنایا جائے۔ریجنل ڈائریکٹرز اجلاس میں ڈین ایجوکیشن ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود ،ْ ڈین سوشل سائنسسز ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ اعوان ،ْ ڈین سائنس ،ْ پروفیسر ڈاکٹر سید ظفر الیاسی ،ْ ڈین کلیہ عربی و علوم اسلامیہ ،ْ پروفیسر ڈاکٹر محی الدین ہاشمی ،ْ ڈائریکٹر ریجنل سروسسز انعام الله شیخ ،ْ ڈائریکٹر شعبہ داخلہ،ْ سید ضیاء الحسنین ،ْ ڈائریکٹر سٹورنٹ افئیرز ،ْ رانا طارق جاوید اور دیگر سینئر اساتذہ اور آفیسرز موجود تھے۔

ڈائریکٹر ریجنل سروسسز نے علاقائی دفاتر کی سہولتوں میں اضافہ کرنے کے لئے کئے گئے حالیہ اقدامات بیان کئے اور وائس چانسلر کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔علاقائی ناظمین سے یونیورسٹی کے چاروں ڈین نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں