25جولائی کو پولنگ اسٹیشن کے اندر کسی شخص کو سمارٹ موبائل فون اور کیمرہ لانے کی اجازت نہیں ہے ،ْالیکشن کمیشن

اپنا اصل شناختی کارڈ ہمراہ لائیں ،ْ زائد المعیاد قومی شناختی کارڈ بھی قابل قبول ہوگا ،ْ مریضوں ،حاملہ خواتین ،معذور افراد ، بزرگ شہریوں اور خواجہ سراؤں کو پولنگ کے عمل میں ترجیح دی جائے گی ،ْ پولنگ سٹیشن کی حدود میں داخلے سے پہلے ہر ووٹر کی جامہ تلاشی لی جائے گی ،ْکوئی بھی اٴْمید وار، پولنگ ایجنٹ ،مبصر یا صحافی پولنگ عملہ کے ساتھ کسی بھی قسم کی بحث مباحثہ ،ْتکرار سے گریز کرے گا ،ْ بیان

اتوار 22 جولائی 2018 14:40

25جولائی کو پولنگ اسٹیشن کے اندر کسی شخص کو سمارٹ موبائل فون اور کیمرہ لانے کی اجازت نہیں ہے ،ْالیکشن کمیشن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عوام کو مطلع کیا ہے کہ 25جولائی کو پولنگ اسٹیشن کے اندر کسی شخص کو سمارٹ موبائل فون اور کیمرہ لانے کی اجازت نہیں ہے ،ْ اپنا اصل شناختی کارڈ ہمراہ لائیں ،ْ زائد المعیاد قومی شناختی کارڈ بھی قابل قبول ہوگا ،ْ مریضوں ،حاملہ خواتین ،معذور افراد ، بزرگ شہریوں اور خواجہ سراؤں کو پولنگ کے عمل میں ترجیح دی جائے گی ،ْ پولنگ سٹیشن کی حدود میں داخلے سے پہلے ہر ووٹر کی جامہ تلاشی لی جائے گی ،ْکوئی بھی اٴْمید وار، پولنگ ایجنٹ ،مبصر یا صحافی پولنگ عملہ کے ساتھ کسی بھی قسم کی بحث مباحثہ ،ْتکرار سے گریز کرے گا ۔

اتوار کو ایک بیان میں الیکشن کمیشن نے عوام الناس کو مطلع کیا کہ 25جولائی کو پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے شر وع ہوگا اور شام چھ بجے ختم ہوگا ۔

(جاری ہے)

عوام سے کہا گیا کہ پولنگ سٹیشن کے اندرکسی شخص کو سمارٹ موبائل فون اور کیمرہ لانے کی اجازت نہیں ہے ،ْ اپنا اصل شناختی کارڈ ہمراہ لائیں۔زائد العمیاد قومی شناختی کارڈ بھی قابل قبول ہو گا ،ْ شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی قابل قبول نہیں ہوگی ۔

بیان کے مطابق شناختی کارڈ کے علاوہ کوئی اور دستاویز قابل قبول نہیں ہوگی۔بیان میں کہاگیا کہ مریضوں ،حاملہ خواتین ،معذور افراد ، بزرگ شہریوں اور خواجہ سراؤں کو پولنگ کے عمل میں ترجیح دی جائے گی ۔بیان کے مطابق ووٹ کی رازداری کا ہر حال میں خیال رکھیں ،ْ پولنگ کے مقر رہ وقت کے اختتام کے بعد بھی پولنگ سٹیشن کی حدود میں موجود ووٹر اپنا ووٹ ڈال سکتے ہیں۔

بیان میں کہاگیا کہ پولنگ سٹیشن کی حدود میں داخلے سے پہلے ہر ووٹر کی جامہ تلاشی لی جائے گی ۔بیان کے مطابق کوئی بھی اٴْمید وار، پولنگ ایجنٹ ،مبصر یا صحافی پولنگ عملہ کے ساتھ کسی بھی قسم کی بحث مباحثہ /تکرار سے گریز کرے گا ۔بیان کے مطابق پریذائیڈنگ افسر کوموبائل رکھنے کی اجازت ہو گی۔ بیان کے مطابق پولنگ سٹیشن کے اندرماسوائے پولنگ سٹاف کے عملے کو موبائل لانے کی اجازت ہوگی ۔

ان کے موبائل بند ہوں گے۔ ضرورت پڑنے پر آن کر سکیں گے ۔بیان میں کہاگیا کہ پولنگ اسٹیشن کی حدود میں داخلے سے پہلے ہر ووٹر کی جامہ تلاشی کرنا اور اس بات کو یقینی بنانا کہ کوئی بھی شخص اپنے ساتھ کسی بھی قسم کا اسلحہ ،دھماکہ خیز مواد یا نامناسب چیز بشمول موبائل فون نہ لے جا سکے جو پولنگ کے عمل کو سبوتا ژکر سکے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں