حنیف عباسی کی نااہلی، الیکشن کمیشن نے این اے 60 راولپنڈی میں انتخابات ملتوی کردیئے

حلقہ این اے 60 میں دوبارہ الیکشن ملک میں دیگر ملتوی کئے گئے انتخابات کے ساتھ ہو گا، ایک امیدوار کے الیکشن سے باہر ہونے پر تمام جماعتوں کو یکساں مواقع نہیں مل رہے،تمام سیاسی جماعتوں کویکساں مواقع فراہم ہونے چاہیئں،الیکشن کمیشن

اتوار 22 جولائی 2018 17:10

حنیف عباسی کی نااہلی،  الیکشن کمیشن نے این اے 60 راولپنڈی میں انتخابات ملتوی کردیئے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن نے عدالت سے سزا یافتہ مسلم لیگ (ن)کے امیدوار حنیف عباسی کی نااہلی کے بعد این اے 60 راولپنڈی میں انتخاباتملتوی کردیئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ این اے 60 میں دوبارہ الیکشن ملک میں دیگر ملتوی کئے گئے انتخابات کے ساتھ ہو گا۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ایک امیدوار کے الیکشن سے باہر ہونے پر تمام جماعتوں کو یکساں مواقع نہیں مل رہے جسکی وجہ سے انتخابات ملتوی کئے گئے،تمام سیاسی جماعتوں کویکساں مواقع فراہم ہونے چاہیئں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انسداد منشیات کی عدالت نے مسلم لیگ (ن)کے امیدوار حنیف عباسی کو ایفیڈرین کیس میں عمر قید کی سزا سنائی تھی جس کے بعد انہیں کمرہ عدالت سے گرفتار کرتے ہوئے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کی نشست این اے 60 راولپنڈی سے حنیف عباسی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے مدمقابل تھے جن کی نااہلی کے بعد الیکشن کمیشن نے اس نشست پر انتخابات مخر کردیئے ہیں۔یاد رہے کہ نئی حلقہ بندیوں سے قبل یہ نشست این اے 56 راولپنڈی سیون تھی جس پر گزشتہ انتخابات میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کامیابی حاصل کی تھی۔ اسی نشست پر حنیف عباسی 2008 کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن)اور 2002کے ضمنی انتخابات میں متحدہ مجلس عمل کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں