اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںانتخابات 2018ء میں غیر قانونی گاڑیوں کا استعمال جاری لو ہی بھیر پولیس ..

انتخابات 2018ء میں غیر قانونی گاڑیوں کا استعمال جاری

لو ہی بھیر پولیس نے خود کو مریم نواز کا دست راست ظاہر کرنے والے نوسرباز یاسر مہدی کی گاڑی کو تھانے میں بند کردیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جولائی2018ء)ا نتخابات 2018ء میں غیر قانونی گاڑیوں کا استعمال جاری ہے لو ہی بھیر پولیس نے خود کو سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی کا دست راست ظاہر کرنے والے نوسرباز یاسر مہدی کی گاڑی کو تھانے میں بند کردیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے غیرقانونی گاڑیوں کے الیکشن میں استعمال کئے جانے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سواں گارڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کے سابق عہدے دار یاسر مہدی کی گاڑی نمبری AES-696 کو تھانے میں بند کردیا تھا ۔

(خبر جاری ہے)

اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مذکورہ بالا گاڑی پہلے بھی کئی بار تھانے میں بند کی گئی لیکن پولیس کی ملی بھگت سے گاڑی کو نہ صرف چھوڑ دیا گیا بلکہ غائب تک کردیاگیا تھا۔آن لائن کے استفسار پر ایس ایچ او لوہی بھیر انسپکٹر قیصر نیاز گیلانی نے بتایا کہ ان کو گاڑی نمبریاد نہیں البتہ یاسر مہدی کی گاڑی
بند کی گئی ہے۔دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے گاڑی کو بند کیا گیا ہے جب پولیس کو کاغذات دئیے جائیں گے اسکے بعد قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے یاسر مہدی کے خلاف ایف آئی اے میں کرپشن کا مقدمہ درج ہے جس پر ملزم نے ضمانت کروا رکھی ہی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں