اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںسید خورشید شاہ کا دہشت گرد دھماکے میں اکرام اللہ گنڈا پور کی شہادت پر ..

سید خورشید شاہ کا دہشت گرد دھماکے میں اکرام اللہ گنڈا پور کی شہادت پر انتہائی دکھ کا اظہار

بنوں میں اکرم خان درانی کی گاڑی پر فائرنگ کی بھی مذمت

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جولائی2018ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے سنئیر رہنماء سید خورشید احمد شاہ نے دہشت گرد دھماکے میں اکرام اللہ گنڈا پور کی شہادت پر
انتہائی دکھ کا اظہار کیا ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی شکست کا دن قریب ہے اور وہ اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔

(خبر جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد بے گناہ انسانوں کا خون کرکے انتخابات میں رخنہ اندازی کرنا چاہتے ہیں مگر ان کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے اکرام اللہ گنڈاپور کے اہل خانہ سے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔دریں اثناء سید خورشید احمد شاہ نے بنوں میں اکرم خان درانی کی گاڑی پر فائرنگ کی بھی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ملک دشمنوں کے ایجنٹ ہیں جو انتخابی عمل کو سبوتاڑ کرکے دشمنوں کے ایجنڈے کی تکمیل چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ اکرم خان درانی حملے میں محفوظ رہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں