کیا یہ الیکشن خونی الیکشن ہو گا؟ اس الیکشن میں کن اہم شخصیات کی جان کو خطرہ ہے؟

ماہر علم نجوم نے الیکشن کے حوالے سے بڑی پیشن گوئی کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 23 جولائی 2018 11:16

کیا یہ الیکشن خونی الیکشن ہو گا؟ اس الیکشن میں کن اہم شخصیات کی جان کو خطرہ ہے؟
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جولائی 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی محمد مالک نےماہرین علم نجوم سے سوال کیا کہ کیا یہ الیکشن 2018ء ایک خونی الیکشن ہے یا پھر اس الیکشن میں کسی بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ کونشانہ بنایا جا سکتا ہے؟ کیا اس الیکشن میں کچھ نہ کچھ ہو سکتا ہے ؟ جس پر افشاں نامی ماہر علم نجوم نے کہا کہ جی ہاں، الیکشن سے قبل کوئی نہ کوئی قدرتی آفت آ سکتی ہے لیکن اگر یہ کہا جائے کہ الیکشن سے قبل عمران خان، چودھری نثار، شہباز شریف اور شاہ محمود قریشی جیسے نام جو پارٹیوں کو لیڈ کر رہے ہیں میں نہیں سمجھتی کہ ان کو کوئی نقصان پہنچے گا۔

پروگرام میں موجود ایک اور ماہر علم نجوم علی محمد خان نے کہا کہ میں چار پانچ ماہ قبل بتایا تھا کہ مریخ پاکستان کے دسویں خانے میں چل رہا ہے ، یہ الیکشن ایک خونی الیکشن ہے اور ابھی الیکشن میں دو روز باقی ہیں لیکن پھر بھی دو سے تین واقعات ہو چکے ہیں، ہارون بلور بڑی شخصیت تھے جو شہید ہو گئے۔

(جاری ہے)

سراج رئیسانی کی شہادت بھی ایک بڑا واقعہ ہے۔

علی محمد خان نے کہا کہ 2018ء کا الیکشن ایک پُر تشدد الیکشن ہو گا اور اس عرصہ میں قتل و غارت گری نظر آتی ہے اور یہ سلسلہ ستمبر تک چلے گا جب تک مریخ اپنی حرکت بند نہیں کرتا۔ مریخ 27 اگست کو حرکت بند کرے گا اس کے بعد حالات کچھ بہتر ہوں گے۔ عالیہ نذیر نے کہاکہ جب 2013ء کے انتخابات ہوئے تھے تو تین گرہنوں کے بیچ میں ہوئے تھے، 2013ء کے انتخابات 70 سال کی منحوس ترین تواریخ میں ہوئے تھے۔

اب کی تواریخ اس قسم کی منحوس تواریخ تو نہیں ہیں لیکن ہم مختلف چینلز پر بیٹھ کر کئی مرتبہ یہ کہہ چکے ہیں کہ یہ الیکشن کے دن نہیں ہیں ان تاریخوں میں الیکشن نہیں ہونا چاہئیے، اب الیکشن ہو رہا ہے تو اس میں مجھے لگتا ہے کہ یہ خونی الیکشن تو ہے اور اس میں تشدد بھی نظر آ رہا ہے۔ لیکن 2013ء کے لحاظ سے 2018ء کا الیکشن اُتنا بُرا نہیں ہے۔ اس وقت میں جو حکومت بنے گی وہ 2013ء کے انتخابات کے نتیجے میں بننے والی حکومت سے زیادہ مستحکم ہو گی۔ یہ حکومت چلے گی ، کیونکہ اگر موازنہ کیا جائے تو یہ تاریخیں 2013ء کے مقابلے میں قدرے بہتر تاریخیں ہیں جن میں الیکشن ہونے جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں