پی ٹی آئی کی این اے 54 کے 13 پولنگ سٹیشنز کو حساس ترین قرار دینے کیلئے الیکشن کمیشن کو تحریری درخواست

حساس ترین پولنگ سٹیشنز قرار دینے کی استدعا امن عامہ کو لاحق خطرات کے پیش نظر کی گئی

پیر 23 جولائی 2018 13:07

پی ٹی آئی کی این اے 54 کے 13 پولنگ سٹیشنز کو حساس ترین قرار دینے کیلئے الیکشن کمیشن کو تحریری درخواست
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 54 کے 13 پولنگ سٹیشنز کو حساس ترین قرار دینے کیلئے الیکشن کمیشن کو تحریری درخواست دیدی،حساس ترین پولنگ سٹیشنز قرار دینے کی استدعا امن عامہ کو لاحق خطرات کے پیش نظر کی گئی ہے۔پیر کو پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 54 کے 13 پولنگ سٹیشنز کو حساس ترین قرار دینے کیلئے الیکشن کمیشن کو تحریری درخواست دیدی۔

(جاری ہے)

درخواست سینئر مرکزی رہنما اور این اے 54 سے امیدوار اسد عمر کی جانب سے جمع کروائی گئی ۔ درخواست میںاین اے 54 کے 13 پولنگ سٹیشنز کو حساس ترین قرار دینے کی استدعاکی گئی ہے۔حساس ترین پولنگ سٹیشنز قرار دینے کی استدعا امن عامہ کو لاحق خطرات کے پیش نظر کی گئی ہے۔درخواست میں میرہ سنبل جعفر یونین کونسل اور یوسی بڈھانہ کلاں کے 2، 2 پولنگ سٹیشنز کی نشاندہی کی گئی ہے ۔یوسی ترنول کے 4، شاہ اللہ دتہ اور گولڑہ کے 2، 2 اور یونین کونسل سنگجانی کا 1 پولنگ اسٹیشن بھی حساس ترین قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں