پاک افغانستان ورکنگ گروپوں کے درمیان رابطے بہتر بنانے پر اتفاق

ایکشن پلان کے تحت پانچ ورکنگ گروپ تشکیل دیئے گئے، ورکنگ گروپوں کے درمیان رابطے سے ایکشن پلان پر عملدرآمد میں سہولت ملے گی، پاک افغانستان وفود کے مذاکرات

پیر 23 جولائی 2018 13:07

پاک افغانستان ورکنگ گروپوں کے درمیان رابطے بہتر بنانے پر اتفاق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2018ء) پاکستان اورافغانستان نے امن اوریکجہتی کیلئے افغانستان ، پاکستان ایکشن پلان کے تحت قائم ورکنگ گروپوں کے درمیان رابطے بہتر بنانے پراتفاق کر تے ہوئے کہا ہے کہ ورکنگ گروپوں کے درمیان رابطے سے ایکشن پلان پر عملدرآمدمیں سہولت ملے گی،یکشن پلان کے تحت پانچ ورکنگ گروپ تشکیل دیئے گئے ۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان اورافغانستان نے امن اوریکجہتی کیلئے افغانستان ، پاکستان ایکشن پلان کے تحت قائم ورکنگ گروپوں کے درمیان رابطے بہتر بنانے پراتفاق کیاہییہ اتفاق رائے کابل میں پاکستان اورافغانستان کے درمیان ورکنگ گروپوں کے پہلے اجلاس کے دوران طے پایا ہے مذاکرات امن اوریکجہتی کیلئے پاکستان، افغانستان ایکشن پلان کے تحت منعقد ہوئے۔

(جاری ہے)

مذاکرات میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے 28رکنی پاکستانی وفد کی جبکہ افغانستان کے نائب وزیرخارجہ حکمت خلیل کرزئی نے اپنے ملک کے وفد کی قیادت کی۔فریقین نے اس بات پراتفاق کیاکہ ورکنگ گروپوں کے درمیان رابطے سے ایکشن پلان پر عملدرآمدمیں سہولت ملے گی۔ایکشن پلان کے تحت پانچ ورکنگ گروپ تشکیل دیئے گئے ہیں جوادارہ جاتی سطح پر بات چیت کیلئے دونوں ملکوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں۔دونوں وفود نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تعاون کی ضرورت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے علاقائی امن اورافغان پناہ گزینوں کی اپنے وطن افغانستان واپسی سے متعلق امورپر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں