ہائر ایجوکیشن کمیشن کیلئے رواں مالی سال میں45 ارب66کروڑ روپے بجٹ میں مختص کئے ہیں، پلاننگ کمیشن

پیر 23 جولائی 2018 13:54

ہائر ایجوکیشن کمیشن کیلئے رواں مالی سال میں45 ارب66کروڑ روپے بجٹ میں مختص کئے ہیں، پلاننگ کمیشن
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) پاکستان وژن 2025ء کے تحت نوجوان نسل کو تعلیمی انقلاب کے ذریعے بہترین مستقبل سے ہمکنار کرنا وفاقی حکومت کا اولین مشن ہے، حکومت مقامی سطح پر اعلیٰ تعلیمی اداروں کا ایک نیٹ ورک قائم کرتے ہوئے عوامی سہولتوں میں اضافہ کی راہ پر گامزن ہے، وژن 2025ء میں تعلیمی ترقی کو اولین حیثیت دی گئی ہے اورپاکستان کے تمام اضلاع کی سطح پر سب کیمپس کا قیام علاقائی ترقی کی راہ پر ایک اہم قدم ثابت ہوگا، ملک بھر میں تعلیم کے شعبے کو بہتربنانے کیلئے رواں مالی سال کے پی ایس ڈی پی کے تحت ہائر ایجوکیشن کمیشن کیلئی45 ارب66کروڑ روپے بجٹ میں مختصکئے ہیں ۔

پلاننگ کمیشن کے حکام نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتا یا کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں خواندگی بہت اہمیت کا حامل ہے لیکن تعلیم کے بغیر ترقی ناممکن ہے ،وژن 2025 کے تحت تعلیم کے شعبے کے لئے حکومت نے خصوصی اقدامات کئے ہیں ،نوجوان جنوبی ایشیاء کی تعمیر و ترقی کیلئے مثالی اور فعال کردار ادا کر یں گے ، معاشی استحکام میں ان کا بہترین رول ہو گا اور آنے والے وقت میں نوجوان نسل ہتھیار نہیں بلکہ قوموں کی ترقی کیلئے انقلاب برپا کریں گے۔

(جاری ہے)

وزارت کے ذرائع نے بتایاکہ وژن 2025 ء کے تحت حکومت نے ملک سے ناخواندگی کو ختم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ۔ اور اسی ضمن میں حکومت وژن 2025ء کے تحت سکول جانے والے بچوں اور بچیوں کے تعددی فرق کو ختم کرنے کیلئے حکومت کوشاں ہے اور آئندہ پانچ برس میں اس فرق میں 50 فیصد تک کمی لائی جائے گی اور 2025ء تک ہر بچہ یا بچی تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت قومی وسائل کو عوام کی فلاح و بہبود اور ملکی ترقی کیلئے بروئے کار لانے کے لئے حقیقت پسندانہ حکمت عملی اختیار کر رہی ہے جس کے ثمرات تیزی کے ساتھ سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ تحقیق کے نئے پراجیکٹس بنائے جس سے ہماری جی ڈی پی بہتر ہو اور ملک معاشی لحاظ سے اپنے قدموں پرکھڑا ہو سکے۔ وفاقی اور دیگر صوبائی حکومتیں خواندگی کے سلسلے میں سنجیدہ ہے اور اپنے وسائل کا ایک چوتھائی سے بھی زیادہ اس پر خرچ کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں